ابنا:پير کو بحرين کے مختلف علاقوں ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام نے مظاہرے کئے – ان مظاہروں ميں بڑي تعداد ميں عورتوں اور بچوں نے بھي شرکت کي اور آل خليفہ حکومت سے اپني نفرت کا اعلان کيا –اس رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کيا جس ميں بہت سے لوگ زخمي ہوگئے ہيں –بعض علاقوں ميں فوجيوں نے مظاہرين پر فائرنگ بھي کي ہے –بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني حکومت نے سعودي فوجيوں کے تعاون سے پرامن مظاہرين کے خلاف وحشيانہ کريک ڈاون شروع کر رکھا ہے جس کے دوران درجنوں افراد شہيد ہوچکے ہيں-...../169
10 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 346809
بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوامي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -