10 ستمبر 2012 - 19:30

شام کے لئے اقوام متحدہ کے نئے نمائندے اخضر ابراہيمي نے اپنے مشن کو دشوار اور سخت بتايا ہے -

ابنا: فرانس پريس کے مطابق اخضر ابراہيمي نے پير کو عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام کے بارے ميں ان کا مشن سخت ہے ليکن اس کا مطلب يہ نہيں ہے کہ وہ بحران کے حل ميں شام کے عوام کي مدد نہيں کريں گے -
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں ميں وہ دمشق جائيں گے اور بحران کے حل کے بارے ميں شام کے حکام  اور سماجي کارکنوں سے گفتگو کريں گے-
.....
/169