10 ستمبر 2012 - 19:30

افغان صدر حامد کرزئی نے بگرام جیل کی ذمہ داری افغان سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اس ملک کے عوام کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ابنا: حامدکرزئي نے بگرام جیل کی ذمہ داری کابل حکومت کے حوالے کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام، افغان حکومت کے اقتدار اعلی کے استحکام کے لئے بڑا قدم ہے۔
واضح رہے کہ بگرام جیل کی ذمہ داری جو پہلےامریکی فوجیوں کے ہاتھ میں تھی، پیر کے دن سرکاری طور پر اس جیل کے تین ہزار قیدیوں کی ذمہ داری افغان سیکورٹی اہلکاروں کے سپرد کر دی گئي ہے جبکہ چھ سو پچاس قیدی اب بھی امریکیوں کے اختیار میں ہيں اور انھیں افغان حکومت کے حوالے نہيں کیا گیا ہے۔
.....
/169