ابنا: ایران کے نائب وزير خارجہ نے قاھرہ میں ایران، مصر، سعودی عرب اور ترکی کے چار فریقی اجلاس کے بعد حکومت شام اور باغیوں کے درمیان قومی مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کو روکنا، شام کا اتحاد، ارضی سالمیت اور اقتداراعلی کی حفاظت اور ہر طرح کی بیرونی مداخلت کی مخالفت اس ملک کے بارے میں مصر کی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے اہم نکات تھے۔
ایران کے نائب وزيرخارجہ نے پڑوسی ملک کی سرحدوں کو کنٹرول نہ کرنے اور شام میں مسلح گروہوں کے لئے ہتھیار بھیجے جانے کو غیرسیاسی رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات کے سلسلے میں بعض فریقوں کا غیرحقیقت پسندانہ موقف، اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان کی ناکامی کا باعث بنا۔
.....
/169