ابنا: افغانستان میں امریکی فوج نے متنازع بگرام جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ بگرام جیل سرکاری طور پر پروان ڈیٹینشن سینٹر کے نام جانی جاتی ہے اور افغانستان میں نیٹو افواج کے بڑے فوجی اڈوں میں سے ایک میں واقع ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران اس جیل کو قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کے الزامات میں بھی مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ اسی جیل میں ہی امریکی فوجیوں کے قرآن پاک کو جلائے جانے کے واقعے کے بعد افغانستان بھر میں کئی دن تک احتجاجی مظاہرے جاری رہے تھے۔بگرام جیل میں مجموعی طور پر تین ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں، جن میں سے 50 غیرملکی قیدیوں کو امریکہ اپنی حراست میں ہی رکھے گا۔...../169
9 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 346494
افغانستان میں امریکی فوج نے متنازع بگرام جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔