9 ستمبر 2012 - 19:30

افغان سرحد کے قريب واقع پاکستان کے نيم خود مختار قبائيلي علاقے کرم ايجنسي کے صدر مقام پارا چنار ميں ہونے والے بم دھماکے ميں کم از کم پچيس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمي ہوگئے ہيں-

ابنا: اطلاعات کے مطابق يہ دھماکہ پارا چنار کے کشمير چوک پر کھڑي بارود سے بھري ايک گاڑي ميں ہوا-
دھماکے ميں کم از کم پچيس افرد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمي ہوگئے ہيں- بتايا گيا ہے کہ دھماکہ ريموٹ کنٹرول سے کيا گيا ہے -
دھماکے سے علاقے ميں افراتفري پھيل گئي ہے اور بجلي کي فراہمي معطل ہوگئي-
زخميوں کو قريبي اسپتال ميں داخل کرا ديا گيا ہے اور حکام نے مرنے والوں کي تعداد ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا ہے-
تاحال کسي شخص يا گروہ نے دھماکے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے-
پاراچنار ميں شيعہ مسلمانوں کي اکثريت ہے  جنہيں ايک عرصے سے دہشتگردي کا نشانہ بنايا جارہا ہے -
.....
/169