9 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان میں بجلی کے شدید بحران کے پیش نظر اس ملک کی حکومت نے چین کی مدد سے 1000 میگاواٹ کا بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے –

ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ پلانٹ کراچی میں موجودہ پلانٹ کے قریب ہاکس بے پر بنایا جائے گا اور اس کے لئے اراضی بھی حاصل کر لی گئی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے اس منصوبے کی فیزیبلٹی کے لئے مطلوبہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا ہے- پاکستان نے اس نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لئے 2006ءمیں ایٹمی توانائی ایجنسی سے معاہدہ کیا تھا۔
 رپورٹ کے مطابق پاکستان 2023ءتک مختلف مقامات پر 6 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانا چاہتا ہے -
.....
/169