ابنا: آئی جی جیل عبدالمجید کا کہنا ہے کے اب پاکستانی جیل میں بتیس ماہی گیر رہ گئے ہیں جنہیں سزا پوری ہوتے ہی رہا کر دیا جائے گا جبکہ 12 ایسے قیدی ہیں جو اپنی سزا تو پوری کر چکے ہیں لیکن ہندوستان کی جانب سے ان کی سفری دستاویزات کا انتظار ہے۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں میں چند ایسے بھی ہیں جن کی ابھی سزا پوری نہیں ہوئی تاہم حکومت کی جانب سے انہیں خیر سگالی کے طور پر جرمانہ ادا کر کے رہا کیا گیا ہے۔
.....
/169