ابنا: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کوئٹہ گلگت اور ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ نچاری امام بارگاہ سے بہشت زینب (ع) ہزارہ قبرستان تک سینکڑوں خواتین نے دہشت گردی اور شیعہ نسل کشی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاۓ۔ اس موقعہ پر مزار شہداء پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی صوبائی آفس سیکریٹری خواہر نرجس بتول نے کہا کہ ہم پیروان زینب (ع) کربلائے عصر میں شہداء کا پیغام عام کرتے ہوئے ظالم یزیدیوں کو رسوا کریں گی۔ احتجاجی اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی سیکریٹری محترمہ کوثر جعفری اور سیکریٹری امور جوانان سیدہ وجیہہ نے خطاب کیا۔
.....
/169