8 ستمبر 2012 - 19:30

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نئے نمائندے اخضر ابراہیمی نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کے نقش پر تاکید کی۔

ابنا: شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نئے نمائندے اخضر ابراہیمی نے ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی  سے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کے نقش پر تاکید کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران شام کے بحران کو غیر ملکی مداخلت کے بغیر حل کرنا چاہتا ہے انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں شام میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں انھوں نے کہا کہ شام کے بحران کو شامی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔

اس گفتگو میں اخضر ابراہیمی نے بھی شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کے نقش کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی پرامن طور پرحل کیا جاسکتا ہے۔
.....
/169