ابنا: بغداد سے غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے اعلان کیا کہ عراق کے مختلف علاقوں میں کل ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات میں 8 سیکورٹی اہلکار مارے گئے –
رپورٹ کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع شہر بلاد میں ایک دہشتگرد نے سیکوریٹی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں 7 سیکوریٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا –
ادھر کل رات مسلح افراد نے فلوجہ میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کیا جبکہ "بیجی" میں ہونیوالے کار بم دھماکے میں 8 عام شہری زخمی ہوگئے -
.....
/169