اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمہ" کے عنوان سے چھبیسواں عالمی اجلاس 9 تا 11 ستمبر 2012، بوسنیا ہرزگوینا کے دارالحکومت سارائیوو میں منعقد ہورہا ہے۔
اس دینی کانفرنس میں جس میں عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب کے مشیر اور عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے رکن آیت اللہ محمد علی تسخیری سمیت دنیا بھر سے 60 مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔
نجف اشرف میں مقیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید سعید حکیم کے نمائندے جناب سید صالح حکیم اور لبنان اور یورپ کے بعض دیگر مذہبی راہنما شیعہ مندوبین کی حیثیت سے اس کانفرنس میں شرکت کرکے مختلف کمیشنوں میں کردار ادا کریں گے اور عالمی امن کے حوالے سے مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے؛ کیونکہ امر یقینی ہے کہ اس طرح کے مکالمات بنی نوع انسان کو ہمہ جہت عالمی امن کا تحفہ دے سکتے ہیں۔
"مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمہ" کا عالمی اجلاس ہے کیا؟
"مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمہ" کا عالمی اجلاس ہر سال سینٹ جیڈيو کمیونٹی (Community of Sant'Egidio) کی جانب سے دنیا کے کسی ایک ملک میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ انجمن ایک اطالوی مذہبی انجمن ہے جو اس اجلاس کے مہتمم کی حیثیت سے دنیا کے ادیان و مذاہب کی مختلف شخصیات کو شرکت کی دعوت دیتی ہے جن کا تعلق مختلف مذاہب و ادیان اور فرقوں و مکاتب سے ہے اور ان میں عیسائیت، اسلام، یہود، ہندومت، بدھ مت وغیرہ شامل ہیں۔ مذکورہ کمیونٹی اس اجلاس میں بعض افراد کو تقریر کرنے یا مقالہ پڑھنے کے لئے بلاتی ہے۔
"مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمہ" کے تحت ان سالانہ عالمی اجلاسوں کا سلسلہ 1986 سے دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پاپ جان پل دوئم کے زیر اہتمام شروع ہوا اور اس زمانے سے آج تک ہر سال مذاہب و ادیان کے درمیان تعمیری مکالمے کے مقصد سے منعقد ہورہے ہیں۔
"مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمہ" کا گذشتہ عالمی اجلاس گذشتہ سال سمبر کے مہینے میں جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہوا تھا۔
چھبیسواں اجلاس
اس سال کے اجلاس کی میزبانی "بوسنیا ہرزگوینا کی مسلم کمیونٹی"، "سرب آرتھوڈاکس چرچ"، "بوسینین کیتھولک ارچ بشپ چرچ" اور "بوسنیا ہرزگوینا کی یہودی کمیونٹی" کی تجویز پر ـ اور بوسنیا ہرزگوینا کی جنگ اور سارائیوو کے محاصرے کے آغاز کی بیسویں برسی کی مناسبت سے، بوسنیا ہرزگوینا کو دی گئی ہے۔
تجویز دینے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بوسنیا کے جنگ زدہ دارالحکومت سارائیوو سے پوری دنیا کو امن و آشتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
اعلان شدہ پروگرام کے مطابق اس سال کے اجلاس کی افتتاحی تقریب آج بروز اتوار (9 ستمبر 2012) مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سارائیوو کے اسکندریہ ہال میں منعقد ہورہی ہے۔ اس تقریب میں بیرونی مندوبین اور بوسنیا ہرزگوینا کے مذہبی اور سیاسی راہنما بھی شرکت کررہے ہیں۔
آیت اللہ تسخیری کا پروگرام
بوسنیا ہرزگوینا میں اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کی افتتاحی تقریب سمیت کمیشنوں کی نشستوں میں شرکت اور خطاب کریں کے، بوسنیا کے مسلمانوں سے ملاقات کریں گے اور بوسنیا کے دینی راہنماؤں سے ملاقات اور بعض مذہبی مراکز کا معائنہ کریں گے۔
..............................
/110
نیوز فوٹو/ سارائیوو میں آیت الله العظمی حکیم کے نمائندے کا استقبال
نیوز فوٹو/ سارائیوو میں رہبر انقلاب کے نمائندے آیت الله شیخ محمدعلی تسخیری کا استقبال