6 ستمبر 2012 - 19:30

افغانستان کی سکورٹی فورسیز نے اس ملک کے شمال میں طالبان کے ایک سرغنہ کو ھلاک کرنے کا دعوی کیا ہے-

ابنا: افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں آج  اعلان کیا کہ افغان پولیس نے آج صبح فضائیہ کے تعاون  سے طالبان کے اہم سرغنہ مولوی شمس الرحمان کو شمالی افغانستان کے صوبے بغلان کے علاقے دوشی میں ایک فوجی آپریشن میں ھلاک کر دیا - اس بیان کے مطابق  رحمان طالبان کا ایک اہم کمانڈر تھا کہ جس نے دو روز قبل ایک شخص کو افغان حکومت کی حمایت کے جرم میں ھلاک کر دیا تھا – طالبان نے اس خبر کے حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے -

.......

/169