6 ستمبر 2012 - 19:30

شام کی وزارت خارجہ نے حکومت ترکی کی جانب سےدمشق حکومت پر دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینےکےالزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتےہوئےاسےشرمناک قراردیاہے۔

ابنا: شام کی وزارت خارجہ کےترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیاہےکہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوغان، ایسےعالم میں حکومت ترکی پرالزام لگارہے ہيں کہ وہ خود اوران کی حکومت شام کےعوام کےخلاف کھلےعام دہشتگردانہ کاروائیاں کررہی ہے۔اس بیان میں آیا ہےکہ ترک حکومت نےدہشتگردوں کوپناہ دےرکھی ہے اورانھیں فوجی اڈوں میں ٹریننگ دےرہی ہے اورشام کےاندردراندازی میں مدد کرتی ہے۔شام کی وزارت خارجہ نے رجب طیب اردوغان کو دمشق انقرہ تعلقات کےبحرانی ہونےکاسبب قراردیااورتاکیدکی کہ وہ اپنےکینہ توزبیانات سےیہ ثابت کررہے ہيں کہ ابھی شام کوتباہ کرنےاورعوام کاخون بہانےسےسیراب نہيں ہوئےہیں۔

.....

/169