5 ستمبر 2012 - 19:30

یکم ستمبر کوئٹہ میں 7 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوانوں میں لیاقت علی نامی ایک نوجوان زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ابنا: واضع رہے کہ یکم ستمبرکوئٹہ شہر میں ہزار گنجی سبزی منڈی روڈ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے عسکری ونگ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 مومنین شہید ہوگئے جبکہ کچھ دیر بعد سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اختر آباد روڈ پر فائرنگ کرکے 2 مومنین کو شہید کردیا تھا۔

سعودی ریال خور دہشتگرد پورے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ دہشتگردوں کا مقصد اس پاک سر زمین پاکستان میں سعودی پسند کا اسلام نافذ کرنا ہے جس کے لیے سعودی بڑے پیمانے پر فرقہ پرست دہشتگردوں کو مالی امداد فراہم کررہا ہے۔ ان تمام معاملات پر سکیورٹی اداروں کی خاموشی تعجب خیز ہے۔

.....

/169