ابنا: روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئي رباکوف نے انٹرفیکس سے انٹرویو میں کہا کہ ماسکو کو ماضی کی طرح ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے کسی طرح کا انحراف دکھائي نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کی نگرانی میں جاری ہیں اور ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ ایران میں موجود ایٹمی مواد فوجی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہوتا ہے۔ قابل ذکرہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات میں آئي اے ای اے کے کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں کہیں یہ بات نہیں کہی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام فوجی مقاصد کے لئے ہے۔
.....
/169