ابنا: اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے شام کے لیے نئے ایلچی اخضر ابراہیمی کا کہنا ہے کہ شام کا مستقبل صرف شامی عوام ہی بنائے گی اور کوئی نہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا شامی عوام کو عالمی حمایت کی اس وقت بےانتہا ضرورت ہے۔ابراہیمی نے اپنی تقریر میں شام کے بحران کے حل کے لیے متحد ہونے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے اور لوگوں کو درپیش مسائل بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے ہفتے شام کا دورہ کریں گے اور ان کو اقوام متحدہ کی حمایت درکار ہے۔شام کے اقوام متحدہ میں سفارتکار نے کہا کہ وہ اخضر ابراھیمی کے مشن کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔
.......
/169