ابنا: طالبان نے آج دعوی کیا کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں نیٹو کے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بناکر گرا دیا جسکے نتیجے میں درجنوں نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے –
اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے ہماری پشتو سروس کو بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے نیٹو کے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کو راکٹ سے نشانہ بنایا –
نیٹو کے ترجمان نے ان ہیلی کاپٹروں کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکے گرنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں –
طالبان نے کل بھی ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا -.....
/169