3 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان کی ریاست آسام میں بوڈو دہشتگردوں نے ایک بار پھر مسلمانوں پر حملہ کرکے چار افراد کو بری طرح زخمی کردیا –

ابنا: ریاست آسام کے کوکراجھار ضلع میں قاضی گاؤں بازار کے مقام پر گذشتہ روز مسلح بوڈو دہشتگردوں نے چار مسلمانوں پر حملہ کرکے انہیں بری طرح زخمی کرکے فرار ہوگئے –
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا کہ جب بوڈو فرقے سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نے امن اجلاس طلب کیا تھا اور جہاں یہ حملہ ہوا اجلاس کا مقام صرف دوسو میٹر کی دوری پر ہے جبکہ اس سے قبل اس علاقے میں تشدد کا ایک واقعہ بھی پیش نہیں آیا تھا –
مسلم تنظیموں نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے -

.....

/169