ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ملتان شہر میں آج جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اسلامی حجاب کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں "عالمی یوم حجاب" منانے کا مطالبہ کیا گیا -
ریلی میں شریک خواتین نے بعض پاکستانی نشریاتی اداروں کے غیر اسلامی رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان اداروں کی جانب سے ملک میں بےپردگی اور بے حیائی کے فروغ کےلئے دکھائے جانیوالے پروگراموں کی شدید مذمت کی –
ملتان میں جماعت اسلامی کی رہنما " لالہ رخ "نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی ، مغرب کی اسلام مخالف سازشوں کو بےپردہ کرنے اور ان نشریاتی اداروں کے خلاف جو مغربی پالیسیوں کے پیروکار ہیں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی –
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں بھی اسلامی حجاب کے حوالے سے سمیناروں کا انعقاد ہوگا -
.....
/169