26 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کی سپریم کورٹ نے اين آر او عمل درآمد کيس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو 18ستمبر تک مہلت دے دی –

ابنا: پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف این آر او عملدرآمد کیس میں توہین عدالت مقدمے میں آج سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے –سماعت کے موقع پر راجہ پرویز اشرف  نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اس معاملے کو سمجھنے میں وقت لگے گا اس لئے چار سے چھ ہفتے کا وقت دیا جائے- راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ  وہ بطور وزیراعظم یہ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں - انہوں نے کہا کہ ہر حال میں عدلیہ کی عزت اور توقیر قائم کرنا ہے،اس کیس کی وجہ سے ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے- انہوں نے کہا کہ 14ستمبر تک چين ميں ہوں گا ،اس لئے 16ستمبر تک کي مہلت ديں-اس پر سپريم کورٹ نے22دن کيلئے سماعت ملتوي کرتے ہوئے وزيراعظم کودوبارہ 18ستمبر کو طلب کرليا -

.......

/169