26 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے –

ابنا: گزشتہ روز بلوچستاں کے ضلع بولان کے بالاناڑي اورڈھاڈرميں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچوں پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک اورمتعدد دیگر کو زخمی کردیا –
مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ  نامعلوم افراد نے پنجاب جانے والي کوچ پر ڈھاڈر کے قريب فائرنگ کردي جس ميں ايک خاتون جاں بحق جبکہ تين افراد زخمي ہوگئے  جبکہ اس سے قبل ایک اور واقعے میں ضلع بولان کے علاقے بالاناڑي ميں نامعلوم افرادنے اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والي کوچ پر فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں کوچ ميں سوار تين افراد جاں بحق اور پانچ زخمي ہوگئے –
دہشتگردی کے ان واقعات کے بعد مشتعل مسافروں نے سبي- جيکب آباد شاہراہ بلاک کردي-
ابھی تک کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے – پاکستان کی حکومت نے بلوچستان میں جاری بدامنی میں غیر ملکی ایجنسیوں کو ملوث قرار دیا ہے -

.......

/169