25 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے عوام اس علاقے میں فوجی کاروائی سے خائف ہوکر محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں ۔

ابنا: نقل مکانی کرنے والوں میں زیادہ تر عورتیں ۔ بچّے اور بوڑھے افراد شامل ہیں جو طالبان اور حقانی گروہ کے خلاف مہم کے تحت شمالی وزیرستان میں کاروائی کرنے کیلئے فوج کے فیصلے سے خائف ہوکر اپنا گھربار چھوڑکر جارہے ہیں ۔ یہ ایسے میں ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں کوئی فوجی کاروائی نہیں کریگی اور شمالی وزیرستان میں فوجیوں کی موجودگی کا مقصد فوجی کاروائی کرنا نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے ۔

.....

/169