24 اگست 2012 - 19:30

شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بے گناہ اسیر نوجوانوں کی رہائی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بے گناہ نوجوان رہا نہ ہوئے تو مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلائی جائی گی.

ابنا: انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ٢٤ اگست بروز جمعہ کراچی سمیت سندھ بھر میں نمازجمعہ کے اجتماعات میں احتجاج کیاجائے گا اگر پھر بھی ہمارے نوجوان رہا نہ ہوئے تو احتجاج کے دوسرے مرحلے میں عوامی رابطہ مہم، تیسرے مرحلے میں مرکزی شاہراہوں پرعلامتی دھرنے اور چوتھے مرحلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے گذشتہ روز شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سینئر نائب صدر علامہ جعفرسبحانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے گناہ نوجوانوں کو فوری رہا اور ان پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی بھی کرے ۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری نے حکومت کی مجرمانہ غفلت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے جان ومال کو دہشت گردوں کے رحم  وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں بعد نماز جمعہ خوجہ اثناعشری مسجد کھارادر و سندھ بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے کارکنوں سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے  شرکت کی اور حکومت و انتظامیہ کے نعره بازی کی ۔
 
.......

/169