24 اگست 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شام کے معاملات پر ٹيلي فون پر بات چيت کي ہے.

ابنا: ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي اور مصر کے وزير خارجہ محمد کامل عمرو نے جمعہ اور سنيچر کي درمياني  شب اپني ٹيلي فوني گفتگو ميں مصرکي صورتحال پر تبادلہ خيال کيا –واضح رہے کہ ايران ميں شام کي حکومت کے حامي ملکوں کے اجلاس اور اسي طرح مکہ اجلاس ميں مصر کے صدر کي اس تجويز کے بعد کہ شام کے معاملات پر ايران،  مصر،  سعودي عرب اور ترکي پر مشتمل  باہمي تعان کي کميٹي تشکيل دي جائے ايران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اب تک دو بار ٹيلي فوني بات چيت کي ہے –ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ شام کے مسئلے کے حل کے لئے ابھي بھي شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے سابق نمائندے کوفي عنان کا فارمولہ بہترين حل ہے انہوں نے اس اميد کا اظہار کيا کہ شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نئے نمائندے اخضر ابراہيمي کا مشن کامياب رہے گا-اس دوران اخضر ابراہيمي نے شام کے امور پر اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون سے بات چيت کي ہے –.......

/169