ابنا: شمالي علاقے جرابلس ميں فوج نے مسلح دہشتگردوں کي چاليس گاڑياں تباہ کرديں جن پر ہلکے اور بھاري اسلحے نصب تھے –
رپورٹ کے مطابق اس آپريشن ميں بہت سے دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں - جمعرات کو حلب کے مختلف مضافاتي علاقوں ميں بھي فوجي کاروائي ميں کئي دہشتگرد مارے گئے - اس کاروائي کے دوران شام کي فوج نے مسلح باغيوں کے اسلحے اور گولے بارود کے ايک بڑے گودام کا پتہ لگا کے اس کو اپنے قبضے ميں لے ليا-
قابل ذکر ہے کہ شام کے شہر حلب اور اس کے مضافات ميں مسلح دہشتگردوں کے لئے ترکي کي سرحد سے اسلحہ اور گولہ بارود پہنچايا جاتا ہے –ترکي اور شام کے درميان آٹھ سو پچاس کلوميٹر لمبي سرحدي پٹي ہے اور شام کے شورش زدہ علاقے ، ادلب، حلب اور حسکا ترکي کي سرحد کے قريب واقع ہيں –
ايک اور رپورٹ کے مطابق شام کي فوج نے شہر حما کے مضافات ميں بھي مسلح دہشتگردوں کے تين ٹھکانوں کا تباہ کرديا ہے -.......
/169