22 اگست 2012 - 19:30

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراه اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی گذشتہ روز سکھر ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کا شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں -

ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی بعد ازاں ببرلو پہنچے جہاں پر انہوں نے جے ایس او کے سابق یونٹ محمد علی کے گھر جاکر تعزیت کی اور ببرلو سے بڑے قافلہ کی صورت میں خیرپور پہنچے علامہ سید ساجد علی نقوی نے  آج صبح خیرپور بنارس کالونی میں نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی جس کے بعد وہ پیر جو گوٹھ پہنچے جہاں پر انہوں نے پیر پاگارہ سے مرحوم پیر پاگارہ کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر ملکی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ .......

/169