ابنا: معاشي کفايت شعاري کي پاليسي کے تحت صحت عامہ کے بجٹ ميں کمي کے پروگرام پر يکم ستمبر سے عملدآرمد شروع کيا جانے والا ہے-
اس پروگرام کے تحت ميڈيکل سروسز ميں کمي کي جائے گي اور بيمہ کوريج ميں آنے والي دواوں کي تعداد بھي کم کردي جائے گي- اس پروگرام کےتحت غير قانوني تارکين وطن کو حاصل ميڈيکل سہولتيں بھي محدود ہوجائيں گي- اسپين کے صحت عامہ کے شعبے سے وابستہ کارکن اور ملازمين کئي ہفتے سے حکومت کے ان اقدامات کے خلاف مختلف شہروں ميں احتجاج کرتے چلے آرہے ہيں-
اس رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کي انجمنوں نے عوام سے حکومت کے خلاف سول نافرماني کي تحريک شروع کرنے کی اپيل کي ہے-
ڈاکٹروں کي ايک انجمن نے اپنے ارکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ضمير کي آواز پر لبيک کہيں اور غير قانوني تارکين وطن کو مفت طبي سہولتوں کي فراہمي کا سلسلہ جاري رکھيں-ہسپانوي ڈاکٹروں کي ايک بڑي تعداد نے اس کي حمايت کردي ہے-.......
/169