22 اگست 2012 - 19:30

غاصب صہیوني فوج کے توپ خانے نے مرکزي غزہ پر گولہ باري کي ہے-

ابنا: عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ صہیوني فوج کي جانب سے داغے جانے والے گولے زرعي علاقوں ميں آکے گرے ہيں تاہم کوئي جاني نقصان نہيں ہوا-

فلسطيني ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائيلي فوجيوں نے غزہ ميں مظاہرہ کرنے والے امن کارکنوں پر فائرنگ بھي کي ہے تاہم کسي کو کوئي نقصان نہيں پہنچا-اس رپورٹ کے مطابق اسرائيلي فوج کي جنگي کشتيوں نے بھي بدھ کے روز غزہ کے ساحلوں کے قريب سفر کرنے والي فلسطيني ماہي گيروں کي کشتيوں پر فائرنگ کي ہے-

تاحال کسي کے شہيد يا  زخمي ہونے کي کوئي اطلاع نہيں ملي ہے-.......

/169