ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے گذشتہ 6 دہائیوں میں صہیونی ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے دعویداروں کو خطے کے امن کو تباہ کرنیوالی حکومت کے اقدامات پر خاموشی ختم کرنے کی دعوت دی –
رامین مہمانپرست نے صہیونی ریاست کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونی حکومت اور اسکے حامی ممالک کو اپنے جرائم کا جواب دینا چاہیئے –
انہوں نے فلسطینیوں کو انکے مکمل حقوق فراہم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے غیر انسانی جرائم کی روک تھام کےلئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا -
.......
/169