ابنا:پاکستانی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے حساس علاقوں میں پولیس، ایف سی اہلکار، اسکاؤٹس اور رینجرزکی تعیناتی کے باوجود کل عید کے دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ہوتے رہے –
رپورٹ کے مطابق کل دوپہرسبوارمیں شاہراہ قراقرم پردو موٹرسائیکل سواروں پرفائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا – اس واقعے کے چند ہی گھنٹے بعد ڈپٹی کمشنر آفس کی سیکیورٹی پر تعینات ایف سی کے دو اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں اور عید کے دوسرے دن بھی لوگ گھروں میں محصوررہے -
.......
/169