ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق سرکاری بینکوں کی نجکاری کی پالیسی کے خلاف ہندوستان بھر کے سرکاری زمرے کے بینکوں کے 10 لاکھ ملازمین نے آج سے اپنی دو روزہ ہڑتال کا آغاز کیا – اس ہڑتال کے باعث ہندوستان کے قریب 70ہزار بینک بند رہیں گے -
نیشنل آرگنائزیشن آف بینک ورکرس کے جنرل سکرٹری اشونی رانا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چیف لیبر کمشنر کے ساتھ بات چیت میں کوئی نتیجہ نہ نکلنے سے بینک ملازمین آج سے دو دن کی ہڑتال پر رہیں گے – رانا نے مزید کہا کہ حکومت اور انڈین بینک ایسو سی ایشن کی طرف سے بینک اہلکاروں کے مطالبات کے تئیں کسی مثبت رویہ کا اظہار نہیں کیا گیا ہے –
بینک ملازمین کے اہم مطالبات میں بینک کاری کے شعبے میں اصلاح ،تلافی کے طورپر ملازمت اور پنشن ہیں –
.......
/169