ابنا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر کے اظہارات کے رد عمل میں مغربی ممالک کو شام میں یکطرفہ کارروائی کرنے پرخبردار کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان چین کے اعلی سفارتکار کے ساتھ ملاقات اور امریکی صدر اوبامہ کی طرف سے شام میں مداخلت پر مبنی بیان کے ایک دن بعد دیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کو توڑنے کی کوشش نہ کرے۔ لاوروف نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی منظوری کے بغیر کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مغربی اور بعض عربی ممالک کو شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے بجائے دہشت گردوں کو قومی دھارے میں واپس لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔....... /169