ابنا: شامي فوج نے شمالي شہر حلب کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کي اپني کاروائي کے دوران منگل کو اس شہر ميں دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا -
حلب سے موصولہ خبروں ميں کہا جارہے کہ شامي فوج نے حلب شہر کے سيف الدولہ علاقے پر اپنا مکمل کنٹرول کرليا ہے - سيف الدولہ علاقے ميں گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاري مقدار ميں ہتھيار بھي پکڑے گئے ہيں جن ميں راکٹ لانچر اور آرپي جي وغيرہ بھي شامل ہيں -
شامي فوج نے سيف الدولہ کے علاوہ حلب کے ديگر علاقوں ميں بھي دہشت گردوں کو بھاري نقصان پہنچايا ہے جبکہ بڑي تعداد ميں دہشت گرد گرفتار بھي ہوئے ہيں-
واضح رہے کہ شامي فوج نے حلب کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے پچھلے ہفتے سے باقاعدہ کاروائي شروع کررکھي ہے اور اب تک وہ حلب کے کئي علاقے منجملہ صلاح الدين جيسا اہم علاقہ دہشت گردوں کے وجود سے پاک کراچکي ہے –
.....
/169