ابنا: مصرکي سياسي جماعت عرب سوشلسٹ پارٹي کے سربراہ ميجر جنرل عادل القلاء نے العالم سے اپني گفتگو ميں کہا کہ مصر کي سرحدوں کے قريب اسرائيل کي تازہ فوجي نقل و حرکت کا مقصد قاہرہ پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ ايران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے سے باز آجائے -
مصر کي عرب سوشلسٹ پارٹي کے سربراہ نے کہا کہ صہيوني حکومت مصر کو شمالي سرحدوں پر الجھا کر رکھنا چاہتي ہے کيونکہ وہ جانتي ہے کہ مصري حکام سينا کے سرحدي علاقوں سے فوج واپس بلانے کے سلسلے ميں راضي نہيں ہوں گے –
مصري سياسي رہنما نے کہا کہ سرحدوں پر اسرائيلي فوج کي نقل و حرکت درحقيقت ايک اشتعال انگيزي بلکہ علاقے ميں اس کي آئندہ حکمت عملي اور مصر کے خلاف جارحيت کے تناظر ميں ہي انجام پارہي ہے –
مصر کي سياسي پارٹي کے رہنما ميجر جنرل القلاء نے کيمپ ڈيوڈ معاہدے پر نظرثاني کے امکان کے بارے ميں کہاکہ اسرائيلي حکومت يہ شرط لگارہي ہے کہ اگر کيمپ ڈيوڈ معاہدے ميں کوئي رد وبدل کيا جاتا ہے تو مصر کے صدر اور اسرائيلي حکام اس پر دوبارہ دستخط کريں ليکن مصر کي حکومت اور عوام اس بات کو ہرگز قبول نہيں کريں گے –.......
/169