20 اگست 2012 - 19:30

اکوا ڈور کے صدر نے وکي ليکس کے باني جوليان آسانج کي سياسي پناہ کي درخواست کي بھرپور حمايت کا اعلان کيا ہے

ابنا: اکواڈور  کے صدر رافائيل کور آ نے اپنے ايک ٹيلي ويژن انٹر ويو ميں کہا ہے کہ جوليان آسانج کو سياسي بنيادوں پر گرفتار کئے جانے کا خطرہ ہے-

کورےآ نے حکومت برطانيہ کو ايک بار پھر خبردار کيا ہے کہ وہ جوليان آسانج کي گرفتاري کے لئے لندن ميں ان کے ملک کے سفارت خانے ميں داخل ہونے کي کوشش نہ کرے-

انہوں نے کہا کہ برطانيہ کا اکواڈور کے سفارت خانے ميں داخل ہونا ايک طرح  کي خودکشي کے مترادف ہوگا کيونکہ سفارت خانوں کي حدود کا احترام ايک مسلمہ عالمي اصول ہے- انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ برطانيہ کا ايسا کوئي بھي اقدام لندن کے لئے انتہائي وحشتناک نتا‏ئج کا حامل ہوگا-

ادھر ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے اکوا ڈور کے دارالحکومت کوئيٹو ميں ايوان صدر کے سامنے جمع ہوکرمظاہرے کئے اور جوليان آسانج کو سياسي پناہ دينے کے حکومتي فيصلے کي حمايت کي –قبل ازيں لاطيني امريکہ کے ملکوں کي تنظيم اوناسو نے بھي ايکواڈور کے اس فيصلے کي حمايت کا اعلان کيا تھا-کہا جارہا ہے کہ وينيز ويلا کے صدر ہوگو چاويز نے بھي برطانيہ کو خبردار کيا ہے کہ  اگر اس نے جوليان آسانج کو گرفتار کرنے کے لئے لندن ميں اکواڈور کے سفارت خانے پر حملہ کيا تو اسے شديد ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا-.......

/169