20 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شام میں موجودہ بحران اس ملک کے خلاف سامراج کی سازش کا نتیجہ ہے –

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ "مصطفی محمد نجار" نے آج کہا کہ شام میں بحران اور تشدد کا ماحول پیدا کرنا ، فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم پر پردہ ڈالنے کےلئے سامراجی طاقتوں کی سازش ہے –

مصطفی محمد نجار نے مزید کہا کہ سامراج اس سازش کے ذریعہ اقوام عالم کو شام کے بحران کی طرف متوجہ کرنے کے درپے ہے تا کہ اس طرح  فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم پر پردہ ڈال کر صہیونی جرائم سے اقوام عالم کی توجہ ہٹا دی جا سکے –

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ سامراجی طاقتیں اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں اور متاثرہ ممالک میں ایران جیسے اسلامی نظام کی تشکیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں لیکن انکی یہ کوششیں ناکام ثابت ہونگی -.......

/169