ابنا: حکومت سندھ نے حالات کے پيش نظر کراچي ميں تين روز کيلئے موٹر سائيکل کي ڈبل سواري پر پابندي عائد کرتے ہوئے رينجرز کے خصوصي اختيارات ميں تين ماہ کي توسيع کردي ہے.پوليس کے مطابق فيڈرل بي ايريا بلاک انيس ميں مسلح موٹر سائيکل سواروں کي فائرنگ سے ايک شخص زخمي ہوگيا،جو اسپتال ميں چل بسا، جاں بحق ہونے والے شخص کي شناخت احسان الرحمان کے نام سے ہوئي ہے. کھارادر ميں بانٹوا اسپتال کے قريب نا معلوم افراد کي بس فائرنگ کے نتيجے ميں ايک خاتون جاں بحق ہوگئيں . اس سے قبل رات کوايف بي ايريا ميں واٹر پمپ کے قريب فائرنگ سے دو افراد زخمي ہوئے جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے.نارتھ کراچي کے سيکٹر 5سي فور ميں مسلح افراد کي فائرنگ سيزخمي ہونے والے تين افراد اسپتال منتقلي کے دوران دم توڑ گئے. ڈسکو موڑ کے قريب ہوٹل پر فائرنگ سے چھ افراد زخمي ہوئے. جن ميں سے پانچ افراد اسپتال ميں چل بسے ،ادھرحکومت سندھ نے شہر کے حالات کے پيش نظر تين روز کيلئے موٹر سائيکل کي ڈبل سواري پر پابندي اوررينجرز کے خصوصي اختيارات ميں تين ماہ کي توسيع کردي ہے. انسداد دہشت گردي کے شق 5 کے تحت رينجرز کو چھاپوں، تلاشي ، گرفتاري کے اختيارات ديئے گئے ہيں. آئي جي سندھ فياض لغاري نے تمام پوليس اہلکاروں کي چھٹياں منسوخ کر دي ہيں اور چھٹيوں پر گئے تمام اہلکاروں کو فوري طور پر رپورٹ کرنے کا حکم ديا ہے. .......
/169