18 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے غيرملکي فوجيوں کے خلاف افغان فوجيوں اور پوليس اہلکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بارے ميں امريکي فوجي حکام اور نيٹو کے کمانڈروں سے تبادلہ خيال کيا ہے-

ابنا: امريکي فوج کے کمانڈر جنرل جان ايلن نے اتوار کو صدر حامد کرزئي سے کي اور غير ملکي فوجيوں کے خلاف افغان سيکورٹي اہلکاروں کے حملوں ميں ہونے والے غير معمولي اضافے پر تشويش کا اظہار کيا-

گزشتہ روز امريکي وزير جنگ ليون پنيٹا نے بھي  صدر حامد کرزئي سے ٹيلي فون پر بات چيت کي تھي اورغيرملکي فوجيوں کے خلاف حملوں پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے افغان صدر سے جنرل جان ايلن کےساتھ تعاون  بڑھانے کي اپيل کي تھي-

انہوں نے افغان صدر سے کہا ہے کہ وہ  امريکہ اور افغانستان کي مشترکہ تشويش کو ختم کرانے کے لئے  بھرپور اقدامات کريں -
.......

/169