ابنا: جنرل امیر علی حاجی زادہ نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صیہونی حکام کی ہرزہ سرائي نفسیاتی جنگ سے شباہت رکھتی ہے لیکن اگر انہوں نے کوئي حماقت کرنے کی کوشش کی تو ایران کی مسلح افواج نہایت شدید جواب دیں گي۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم صیہونی حکومت کو نابود کریں اور اسکی نابودی کے بعد نیا اسلامی مشرق وسطی وجود میں آئے گا۔
یاد رہے کہ صہيونی رياست اور امریکہ نیز ان کے سامراجی ذرائع ابلاغ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف حملے کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔.......
/169