17 اگست 2012 - 19:30

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اعلان کیا کہ ماہ شوال کا ہلال دیکھا گیا ہے اور کل اتوار 19 اگست کو یکم شوال المکرم اور روز عید فطر ہے / آیت اللہ صافی اور آیت اللہ جوادی آملی نے بھی عید کا اعلان کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام سید علی حسینی خامنہ ای، آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی اور آیت اللہ العظمی شیخ عبداللہ جوادی آملی کے دفاتر نے اعلان کیا ہے کہ آج رات کو رؤیت ہلال کمیٹیوں کے نزدیک ماہ شوال المکرم کے ہلال کی رؤیت ثابت ہوچکی ہے اور کل اتوار 19 اگست کو یکم شوال المکرم اور روز عید فطر ہے۔رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای کے دفتر کے اعلان کا متن درج ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیمماہ رمضان مؤمنین کے روزوں و عبادات کی قبولیت کی آرزو کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ راصدین اور باوثوق و قابل اعتماد ذرائع نے ایران کے مختلف علاقوں سے اطلاعات کی بنیاد پر آج 29 رمضان المبارک (18 اگست 2012) کی شام کو رہبر انقلاب اسلامی کے لئے ثابت ہوچکا کہ کل 19 اگست کو یکم شوال المکرم سنہ 1433 اور عید سعید فطر کا دن ہے۔ تمام ایمانی بھائیوں اور بہنوں کو عید سعید فطر کے سلسلے میں مبارک باد عرض کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ عید سعید فطر کی نماز کل صبح پورے ملک میں بپا ہوگی۔ دفتر مقام معظم رهبری۔۔۔۔

/110