16 اگست 2012 - 19:30

صہیونی ریاست نے فلسطینی پارلیمنٹ کے دو ارکان کو 18 ماہ قید کے بعد رہا کردیا –

ابنا: فلسطینی رکن پارلمنٹ خلیل الربعی نے فلسطین کے اطلاعات ونشریات دفتر کو بتایا کہ  رام ا۔۔۔ کے مغرب میں واقع صہیونی جیل "عوفر" کی عدالت نے  "حاتم رباح قفیشه " اور"محمد ماهر بدر" کو رہا کرنے کا حکم دیا- مذکورہ قیدی ، فلسطینی پارلیمنٹ میں الخلیل کے عوام کے نمائندے تھے جنہیں صہیونی ریاست نے 18 ماہ قبل گرفتار کرکے جیل منتقل کیا تھا –رہائی کے موقع پر فلسطینی رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے ان دو ارکان کا شاندار استقبال کیا –رپورٹ کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے مزید دو ارکان "عزام سلهب"اور "محمد مطلق ابو اجحیشه " آج صہیونی ریاست کی جیل سے رہا ہونگے-صہیونی ریاست نے فلسطین میں عام انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کے 56 ارکان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جن میں اکثریت کا تعلق "تغییر و اصلاح" اتحاد سے تھا تا کہ اس طرح فلسطینی پارلیمنٹ کو توڑکر فلسطین کے سیاسی نظام کو کمزور کرسکے-

.......

/169