ابنا: طالبان کے ترجمان قاري يوسف احمدي نے نيٹو کے ہيلي کوپٹر کو مار گرانے کا دعوي کيا ہے-انہوں نے دعوي کيا مذکورہ ہيلي کوپٹر کو پير کي رات صوبہ قندھار کے شہر شاہ ولي کوٹ کے نواحي علاقے زرتالي ميں مارگرايا گيا اور اس ميں سوار تيس غير ملکي فوجي ہلاک ہوگئے ہيں-ادھر صوبہ قندھار کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ نيٹو کے ايک ہيلي کوپٹر نے صوبے ميں ہنگامي لينڈنگ کي ہے-صوبائي ترجمان نے واقعے کي مزيد تفصيلات نہيں بتائيں کہ واقعہ کب اور کيسے پيش آيا –نيٹو کي جانب سے تاحال اس بارے ميں کوئي بيان جاري نہيں کيا گيا-
.....
/169