14 اگست 2012 - 19:30

امریکہ کی ایک عدالت نے مسلمانوں کی جانب سے ایف بی آی کے خلاف دائر عرضی کو خارج کردی.

ابنا: اس عدالت کے جج "کورمن جی کارنی" نے کہا ہے کہ جنوبی کیلیفورنیا میں مسلم اقلیت کی جاسوسی کرنے اورمسلمانوں کے شہری حقوق کی پامالی سے متعلق درخواست کی سماعت نہیں ہوسکتی – ان کا کہنا تھا کہ اس درخواست کی سماعت سے ایف بی آئی کے بعض خفیہ دستاویزات کے فاش ہونے کا خدشہ ہے اور یہ امریکہ کی قومی سلامتی کے خلاف ہے.

امریکہ کی جنوبی کیلیفورنیا میں شہری حقوق کے یونین اور اسلامی – امریکی کونسل نے مسلمانوں کی جاسوسی کرنے کے خلاف2011  میں مشترکہ درخواست دائر کردی تھی.

جنوبی کیلیفورنیا میں ایف بی آئی کے ایک جاسوس کے اس انکشاف کے بعد کہ ایف بی آئی نے اسے علاقے کے مسلمان شہریوں کے نام ،فون نمبر اور ایمیل ایڈریس جمع کرانے کو کہا گیا تھا یہ درخواست دائر کی گئی تھی – اس انکشاف کے بعد امریکی مسلمانوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا -

.......

/169