ابنا: رپورٹ کے مطابق شہر قم سے ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا آشتیانی نے نمازجمعہ کے خطبوں سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار نے اسلامی ممالک کے خلاف بہت زیادہ سازشیں تیار کررکھی ہیں۔ ہم سب کو ان کی طرف متوجہ رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن مسلمانوں کی طاقت سے با خبر ہے اس لئے وہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کے درپے ہیں ۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ بعض ممالک دشمن کے عزائم سے جہالت کی وجہ سے اسلام کے خلاف اقدام کرتے ہیں۔
حجۃ الاسلام آشتیانی نے اسلامی جمھوریہ ایران کے دشمنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی ایٹمی طاقت بننے کے مخالف ہیں ۔ وہ ہم سے سوال کرتے ہیں ایٹمی توانائی کو کس مقصد کے لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایٹمی توانائی ہمارا حق ہے ہم اس سے دست بردار نہیں ہوں گے۔
.......
/169