13 اگست 2012 - 19:30

فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوم القدس ، مسجدالاقصی اور فلسطین سے اسلامی -عربی اقوام کی تجدید بیعت کا دن ہے.

ابنا: فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے آج العالم سے گفتگو میں یوم القدس کا دن شاندار طریقے سے منانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس دن میں دنیا کے تمام مسلمان  فلسطینیوں کی مظلومیت اور صہیونی چنگل سے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائیں گے –اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ یوم القدس بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) جیسے بزرگ اسلامی شخصیات کا دن ہے جنہوں نے مسلم امہ کی توجہ فلسطین اور مسجدالاقصی کے بارے میں ا نکی ذمہ داریوں کی طرف دلائی –بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی تجویز کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعے کو مسلمانان عالم  ہرسال یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں اور اس موقع پر ناجائز صہیونی حکومت سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں -

.......

/169