13 اگست 2012 - 19:30

آج پاکستان ميں آزادی کی پینسٹھویں سالگرہ کاجشن منایاجارہا ہے ۔

ابنا: يوم آزادی کی سب سےبڑی تقریب وفاقي دارلحکومت اسلام آباد میں کنونشن سنٹر ميں منعقد ہوئي ، جس ميں وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے پرچم کشائي کي،پرچم کشائي کے بعد قومي ترانہ پڑھا گيا اور ملي نغمے بھي گائے گئے.اس سے قبل دارلحکومت اسلام آباد ميں يوم پاکستان کي تقريبات کا آغاز 31 توپوں کي سلامي سے ہوا.پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے صبح کا آغاز 31 توپوں کي سلامي سے کيا. جبکہ چاروں صوبائي مقامات پر 21 ،21 توپوں کي سلامي دي گئي.پاکستان اسلامک مشن کے زير اہتمام مساجد ميں ملکي سلامتي و استحکام کے ليے خصوصي دعائيہ تقريبات کا انعقاد کيا گيا۔اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزير اعظم راجا پرويز اشرف نے کہاکہ غير جانب دارانہ اور شفاف انتخابات کراناحکومت کي اولين ترجيح ہے۔ وزیراعظم نےکہاکہ حکومت تمام اداروں کے ساتھ اچھے اور خوش گوار تعلقات چاہتي ہے اور تمام مسائل کا حل اور ملک کا مستقبل جمہوريت سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسايہ ممالک خصوصاہندوستان کے ساتھ تمام تصفيہ طلب معاملات مذاکرات کے ذريعے حل کرنے کا خواہش مند ہے اور اقوام متحدہ کي قردادوں کي روشني ميں مسئلہ کشمير کا حل چاہتا ہے۔ پاکستانی وزير اعظم نے دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں پاکستانی فوج کي قربانيوں کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کيا کہ دہشت گردي پر بہت جلد قاپو پاليا جائے گا۔ پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نےعدليہ سميت تمام قومي اداروں ميں خوشگوار تعلقات کی خواہش کابھی اظہارکیا۔

.....

/169