ابنا: افغانستان کي نيشنل انٹيلي جينس کا کہنا ہے کہ اس نے ايک خفيہ کاروائي کے دوران خودکش حملوں کي ايک کوشش ناکام بنادي ہے-رپورٹ کے مطابق حملہ آور ملک کے نائب صدر کو قتل کرنے چاہتے تھے –افغان انٹيلي جينس کے مطابق دہشتگردوں کي گرفتاري کے لئے آپريشن ہفتے اور اتوار کي درميانی رات شروع کيا گيا جو رات ڈيڑھ بجے تک جاري رہا ہے- افغانستان کي نيشنل انٹيلي جينس کے جاري کردہ بيان میں کہا گيا ہے کہ خودکش حملوں کي منصوبہ بندي کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرليا گيا جن ميں ايک پاکستاني شہري بھي شامل ہے-بيان ميں آيا ہے کہ دہشتگرد نائب صدر کريم خليلي کو قتل اور پارليمنٹ کي عمارت پر قبضہ کرنا چاہتے تھے-گرفتار شدہ گان کے قبضے سے خودکش حملے ميں استعمال ہونے والي جيکٹيں اور بھاري مقدار ميں ہلکے اور بھاري ہتيھار برامد ہوئے ہيں.
.......
/169