12 اگست 2012 - 19:30

تہران میں تحریک حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس اسلام اور مستضعفین کی مدد کرنے کا دن ہے۔

ابنا: فلسطین پریس سنٹر کے مطابق خالد قدومی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم قدس آزاد ضمیر اور حریت پسند انسانوں کے اتحاد اور یکجہتی کا دن ہے تا کہ وہ فلسطینی عوام کو مدد پہنچاسکیں اور صہیونیوں کے چنگل سے فلسطین کی آزادی میں ممد و معاون ثابت ہوں۔ خالد قدومی نے کہا کہ  آج مسئلہ فلسطین ڈکٹیٹروں اور ظالموں کے خلاف قوموں کے قیام کا سبب بن چکا ہے جس کے نتیجے میں انقلابی قوموں کے جوان یہ عزم رکھتے ہیں کہ سب سے پہلے قدس کو آزاد کرائيں گے۔ حماس کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حلقوں کی اسلام دشمنی کی بنا پر مزاحمت میں توسیع آئي ہے یہاں یہ مزاحمت اب صرف تحریک حماس، تحریک جہاد اسلامی، حزب اللہ اور ایران و شام تک محدود نہیں رہ گئي ہے۔انہوں نے کہا کہ سارے اسلامی اور عرب ملکوں کو قدس شریف کی آزادی کو اپنا نصب العین قراردیدینا چاہیے۔

.......

/169