ابنا: لوء لوء ٹی وی کے مطابق شیخ علی سلمان نے کہا کہ آل خلیفہ کی مجرم حکومت کبھی بھی تعمیری مذاکرات کی بات نہیں کرے گي۔ انہوں نے تاکید کی کہ آل خلیفہ کو نمائیشی اور تشہیرات پر مبنی مذاکرات کے بجائے ملت بحرین کے حقوق دینے کی بات کرنی چاہیے۔ جمعیت الوفاق کے سکریٹری نے کہا کہ آج انسانی حقوق کے دعویدار جو آل خلیفہ کی جانب سے مذاکرات کی فریبی سازش کی حمایت کررہے ہیں انہیں سجھ لینا چاہیے کہ بحرین کی انقلابی قوم آل خلیفہ کی جانب سے گفتگو کی ہرتجویز کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے مذاکرات کی پیش کش کرکے مخالفوں کے احتجاج اور مختلف حلقون کے اعتراضات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ علی سلمان نے کہا کہ کامیاب اور تعمیری مذاکرات کا لازمہ ہے کہ حکومت کی کمیوں اور خامیوں کو تسلیم کیا جائے۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
.......
/169